التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

صفات ثبوتیہ کیا ہیں | safat sabotia kia hein | learn islamic prayer

صفاتِ ثبوتیہ وہ صفات جو اللہ تعالیٰ کی ذات کے شایانِ شان ہیں وہ تمام صفاتِ کمال ہیں صفات ثبوتیہ کیا ہیں | safat sabotia kia hein | learn islamic pray

صفات ثبوتیہ کیا ہیں | safat sabotia kia hein | learn islamic prayer


صفاتِ ثبوتیہ وہ صفات جو اللہ تعالیٰ کی ذات کے شایانِ شان ہیں وہ تمام صفاتِ کمال ہیں اور خدا اُن تمام صفات کا جامع ہے۔۔ ان صفات کی تعداد صرف آٹھ نہیں البتہ متکلمین نے اُن تمام صفات میں سے صرف آٹھ مشہور صفات کا ذکر کیا ہے کیونکہ باقی تمام صفات کی بازگشت انہی کی طرف ہے۔۔ اور وہ صفات یہ ہیں
:
قدیم  ،  قادر  ،  عالم  ،  حی ّ  ،  مرید  ،  مدرک  ،  متکلم  ،  صادق

قدیم:       یعنی وہ ازلی و ابدی و سرمدی ہے (ہمیشہ ہے اور ہمیشہ رہے گا)

قادر:        وہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہے کر سکتا ہے۔

عالم:         وہ ہر وقت ہر شئے کو  کُلاًّ و جزواً جانتا ہے۔

حی ّ:          وہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔

مرید:       وہ صاحب ارادہ ہے جس شئے کا ارادہ کرے وہ ہو جاتی ہے۔

مدرک: ہر ظاہر باطن کا ادراک کرتا ہے۔۔ دیکھنے سننے میں اعضا ٔ کا محتاج نہیں۔

متکلم:       جب چاہے جس چیز سے چاہے کلام پیدا کر سکتا ہے۔۔ وہ بولنے میں زبان کا محتاج نہیں۔

صادق:  وہ سچا ہے اور سچ کا حکم دیتا ہے۔