اے اہل کوفہ! اے اصحاب محمد! ہم لوگ تمہارے پیغمبر کی ذرّیت ہیں میں علی ؑکی بیٹی ہوں نہ ہمارے سروں پررسول خداکا سایہ رہا اور نہ اپنے باپ علی ؑمرتضے کاسایہ؟
بی بی عالیہ کے یہ خطا ب سن کراہل لشکرمیں گریہ جاری ہوا بلکہ تمام موجودات میں کہرام بپاہوا، حیوانانِ صحرائی اورجانورانِ دریائی میں نالہ وگریہ کی صدائیں پیدا ہوئیں اورلوگوں نے دیکھاکہ گھوڑوں کی آنکھوں سے آنسوجاری تھے اوران کے سم تر ہوچکے تھے، جناب سکینہ خاتون نے اپنے باپ کی لاش کوسینے سے لگایا اوراس قدر روئی کہ بے ہوش ہوگئی۔