التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نمازِ نذر و عہد | nimaz nazar wa ahd | learn islamic prayer

نمازِ نذر و عہد | nimaz nazar wa ahd | learn islamic prayer
نمازِ نذر و عہد | nimaz nazar wa ahd  | learn islamic prayer
نمازِ نذر و عہد | nimaz nazar wa ahd  | learn islamic prayer

یعنی مَنّت اور اقرار کی نمازیں۔۔۔ اگر کسی مشروع کام کیلئے مَنّت مانے یا اللہ سے عہد کرے تو مراد ملنے پر نماز ادا کرے۔۔۔۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ نمازصبح کی طرح دو رکعت ادا کرنا واجب ہوتا ہے بشرطیکہ نذراور عہد کا صیغہ پڑھا ہو۔
صیغۂ نذر:  یوں پڑھے مثلاً کہے:  اِنْ شَفَانِی اللّٰہُ فَلِلّٰہِ عَلَیَّ اَنْ اُصَلِّیْ رَکْعَتَیْن  (اگر اللہ نے مجھے شفا دی تو اللہ کیلئے ہے مجھ پر کہ دو رکعت نماز پڑھوں گا) یہ نذر منعقدہو گی۔۔۔ شفاپانے کے بعد دو رکعت نماز پڑھنی ہو گی۔
صیغۂ عہد:   یوں کہے مثلاً:  عَاھَدْتُّ اللّٰہَ مَتٰی اَعْطَانِی اللّٰہُ مَالاً فَعَلَیَّ اَنْ اُصَلِّیْ رَکْعَتَیْن (میں اللہ سے اقرار کرتا ہوں کہ جب اللہ مجھے مال دے گا تومیں دو رکعت نماز پڑھوں گا) پس مال ملنے پر دو رکعتیں نماز عہد کی واجب ہوں گی۔
بہر حال نذر اور عہد کیلئے یہ ضروری شرط ہے کہ صیغہ کا تلفظ کیا جائے۔۔ نذر رکھنے والا اور عہد کرنے والا شخص بالغ، عاقل اور خود مختار ہو اور جس چیز کیلئے منت مانی جائے یا اقرار کیا جائے وہ شرع میں جائز ہو اور وہ ہو بھی سکتی ہو۔۔۔ اگر عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان (اردو ،فارسی وغیرہ) میں کہہ دے تو منعقد ہو جائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں