التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

آمد قوم جن

1 min read
امام عالی مقام ؑ کئی د فعہ استغاثہ کیا اورمختلف الفاظ سے کیا:
ھَلْ مِنْ ناَصِرٍ یَنْصُرُنَا  کیاکوئی مددکرنے والاہے جوہماری مددکرے؟
ھَلْ مِنْ مُعِیْنٍ یُعِیْنُنَا   کیا کوئی اعانت کرنے والاہے جوہماری اعانت کرے؟
ھَلْ مِنْ مُجِیْرٍ یُجِیْرُنَا  کیا کوئی پناہ دینے والاہے جوہم کو پناہ دے؟
ھَلْ مِنْ ذَابٍّ یَذُبُّ عَنْ حَرَمِ رَسُوْلِ اللّٰہِ  کیا کوئی ایساصاحب غیرت ہے جوناموسِ پیغمبر سے دشمنوں کودُورکرے؟
مسلمانوں نے اگرچہ لبیک نہ کہی!؟  لیکن قومِ جنّ مددکے لئے پہنچی!
’’مخزن البکأ‘‘ اور’’محرق القلوب‘‘ میں ہے زعفرجنّ خدمت اقدس میں حاضر ہوا اورسلام عرض کیا اپنے پوچھا توکون ہے؟ توجواب دیا میں آپ ؑ کا غلام اورقوم جنّ کا بادشاہ زعفر جنّ ہوں، آپ ؑ کے بابانے جنگ بیرعلم فتح کرکے میرے باباکوتاج شاہی عطافرمایاتھا اورباپ کی موت کے بعد اس تخت کا مالک میں ہوں میں اپنی فوج سمیت حاضرہواہوں اورمیری فوج قریب کے جنگل میں فروکش ہے آپ ؑ کے حکم کا انتظار ہے؟ آپ ؑنے فرمایا اے زعفر!  خدا تجھے جزاے خیردے مجھے تمہاری نصرت کی ضرورت نہیں کیونکہ تم لوگ ان کو دیکھتے ہواورو ہ لوگ تم کو نہیں دیکھ سکتے؟ زعفرنے عرض کیا کہ ہم ان کی شکلوں میں آ کرلڑیں گے، تب بھی امام ؑ نے ان کواجازت نہ دی، امام ؑ نے فرمایامیں دنیاوی زندگی سے سیرہوچکا ہوں اورمجھے نانانے خبر دی ہے کہ میں آج ہی ان کے پاس پہنچوں گا۔
’’محرق القلوب‘‘ میں ہے کہ زعفر کے علاوہ اوربھی کافی تعداد میں جنّ خدمت اقدس میں آئے اوراذنِ جہاد طلب کیالیکن امام ؑ نے ان کواجازت نہ دی اور فرمایا ابھی ایک گھنٹہ ہوا ہے میرے ناناتشریف لائے تھے اورفرمایابیٹا خدا کی مشیت اسی میں ہے کہ توخون میں غلطان اورتیری ریش خون سے خضاب ہو اورتجھے پس گردن ذبح کیا جائے اورتیرے پردہ دارپشت برہنہ اونٹوں پر سوار ہوں اوراسیری وقید کا صدمہ دیکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں