التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نمازِ جماعت کا بیان | nimaz jamat ka bayan | learn islamic prayer

نمازِ جماعت کا بیان | nimaz ka bayan | learn islamic prayer
نمازِ جماعت کا بیان | nimaz jamat ka bayan | learn islamic prayer
نمازِ جماعت کا بیان | nimaz jamat ka bayan | learn islamic prayer


نماز جماعت کا بیان
واجبی نمازوں کو با جماعت پڑھنا مستحب ہے خصوصاً نماز یومیہ میں تاکید کی گئی ہے خاص کر صبح و مغرب و عشا ٔ میں بہت زیادہ تاکید ہے۔
منقول ہے کہ عالم دین کی اقتدأ میں نماز پڑھنا ہزار فرادیٰ نمازوں کے برابر ہے اور سید قرشی کے ساتھ نماز پڑھنا سو نمازوں کے مساوی ہے وجوہ و اسباب کے بڑھ جانے سے ثواب میں بھی اتنا اضافہ ہو جائے گا جتنے جتنے وجوہ بڑھتے جائیں گے اور مامومین کے بڑھنے سے بھی جماعت کے ثواب میں مزید زیادہ ہو جائے گی،  جماعت کے لئے کم از کم دو اشخاص چاہییں ایک امام دوسرا ماموم۔

اگر امام مرد ہو تو مستحب ہے کہ امام کی داہنی جانب کھڑا ہو جائے اور اگر عورت ہے تو پیچھے کھڑی ہو جماعت میں ایک یہ بھی شرط ہے کہ امام و ماموم کی نمازیں ایک جیسی ہوں لہذا نماز یومیہ کے لئے نماز میت یا عیدین پڑھنے والے کی اقتدا ٔ جائز نہیں اسی طرح اس کا عکس بھی درست نہیں البتہ رکعات میں ہم عدد ہونا ضروری نہیں لہذا حاضر مسافر کی اور مسافر حاضر کی اقتدأ کر سکتا ہے جس نے فرادیٰ نماز پڑھی ہے وہ اسے دوبارہ جماعت کے ساتھ پڑھ سکتا ہے بلکہ یہ امر مستحب ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں