التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نجاسات کیا ہیں؟ | najasat kia hein? | learn islamic prayer

نجاسات | learn islamic prayer
نجاسات کیا ہیں؟ | najasat kia hein? | learn islamic prayer
نجاسات کیا ہیں؟ | najasat kia hein?

 نجاسات
 ۱،۲          پیشاب و پاخانہ:  ہر اس جانور کا جس کا گوشت کھانا حرام ہو اور خونِ جہندہ رکھتا ہو۔
۳             منی:   ہر جانور کی خواہ حلال ہو خواہ حرام ہو۔
۴             مردہ:    ہر اس جانور کا جو خون جہندہ رکھتا ہو۔
۵             خون:   ہر اس حیوان کا جو خون جہندہ رکھتا ہو۔
۶،۷         کتا و سور:  ان کے جملہ اجزأ نجس ہوا کرتے ہیں۔
۸             کافر:  مسلمان کہلانے والوں میں سے خارجی، ناصبی، غالی اور مفوّضہ بھی کافروں کے حکم میں ہیں۔
خارجی: وہ ہیں جو امام وقت پر خروج کر کے ان سے بر سر پیکار ہوں۔
ناصبی:  وہ ہیں جو آئمہ اہل بیت ؑ سے دشمنی رکھتے ہوں۔
غالی:  جو نبی و امام کی محبت میں حد سے تجاوز کر کے ان کو خدا کا شریک بنا دیں۔
مفوّضہ:  جو خدا کو معطل مان کر تمام خدائی اختیارات نبی و امام کیلئے مانتے ہوں۔
۹              شراب:  اس کی تمام اقسام نجس ہیں خواہ دیسی ہو یا ولائتی۔
۱۰            حرام سے جنب کا پسینہ:  یعنی زانی مرد اور زانیہ عورت کا حرام کاری کے وقت جو پسینہ آئے وہ نجس ہے۔
مسئلہ:  ان تمام نجاسات سے بچنا ضروری ہے اور اگر جسم یا کپڑا یا برتن ان نجاسات سے مس ہونے کی وجہ سے نجس ہو جائیں تو ان کو پاک کرنا واجب ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں