التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

ایام ہفتہ | ayyam hafta

ایام ہفتہ | ayyam hafta
 ایام ہفتہ | ayyam hafta
ایام ہفتہ | ayyam hafta

جمعہ
نہایت مبارک دن ہے بلکہ یوم عید ہے، حجامت بنوانا، ناخن لینا، غسل کرنا سنت ہے، سفر بعد از صبح مکروہ.. وقت زوال ناجائز.. بعد از جمعہ یا ظہر نیک ہے، نکاح کرنا، نئے کپڑے پہننا، خوشبو لگانا سنت ہے.
شنبہ
سب کاموں خصوصاً سفر کیلئے مبارک ہے، کپڑا قطع کرنا بد ہے، ناخن کاٹنا خوب ہے بشرطیکہ قمر درعقرب یا نحس اکبرنہ ہو.
یکشنبہ
اکثر کاموں کیلئے میانہ ہے، عمارت بنانا، نکاح کرنا خوب ہے، حجامت بنوانا، حمام جانا، ناخن کاٹنا، نیا کپڑا قطع کرنا بد ہے.
دوشنبہ
نہایت نحس ہے، اس روز بنی امیہ نے شہادت امام حسین ؑ کی عید منائی، اس روز رسول اکرمؐ نے رحلت فرمائی، سفر کرنا، کسی حاجت کیلئے جانامنع ہے، نیا کپڑا قطع کرنا، ناخن کاٹنا، شاخ لگانا خوب ہے.
سہ شنبہ
اکثر کاموں کیلئے نحس ہے، سفر کرنا، حاجت کیلئے جانا خوب ہے، حجامت بنوانا، نیا کپڑا قطع کرنا بہت برا ہے.
چہار شنبہ
اکثر کاموں کیلئے نحس ہے مگر مسلسل کام کی ابتدأکیلئے نیک ہے، سفر کرنا منع ہے، دوا پینا، ناخن کاٹنا، حمام جانا، نیا کپڑا کاٹنا خوب ہے.
پنجشنبہ
سب کاموں کیلئے مبارک ہے.... خصوصاً شاخ لگانا، سر تراشی کرنا، ناخن کاٹنا، مومنین کی قبروں کی زیارت کو جانا خوب ہے، ابتدائے علاج کیلئے نحس ہے.