التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

مطہرات (پاک کرنے والی چیزیں) | pak karny wali cheezein | learn islamic prayer

مطہرات (پاک کرنے والی چیزیں) مطہرات (پاک کرنے والی چیزیں) | pak karny wali cheezein | learn islamic prayer
مطہرات (پاک کرنے والی چیزیں) | pak karny wali cheezein | learn islamic prayer
مطہرات (پاک کرنے والی چیزیں) | pak karny wali cheezein | learn islamic prayer

مطہرات (پاک کرنے والی چیزیں)
۱              پانی:   بشر طیکہ مطلق ہو مضاف نہ ہو۔
۲             زمین:   پائوں اورجوتے کے تلوے کو چلنے سے پاک کر دیتی ہے۔
۳             سورج:   جس نجس زمین یا مکان کو خشک کر دے وہ پاک ہو جاتی ہے۔
۴             استحالہ:   حقیقت کا بدل جانا جیسے کتانمک کی کان میں گر کر نمک ہو جائے۔
۵             انتقال:  مثلاً انسان کا خون مچھر کا جز و بن جائے تو پاک ہو گا۔
۶              انقلاب:  مثلاً شراب اگر سرکہ ہوجائے تو پاک ہوجائے گا۔
۷             اسلام:  کافر اگر عقائد اسلامیہ کو قبول کرے تو پاک ہو جائے گا۔
۸             تبعیت:  کافر کے مسلمان ہوجانے کی صورت میں اس کے چھوٹے بچے اس کی تبعیت میں مسلمان اورپاک سمجھے جائیں گے۔
۹              غیبت:  اگر کسی مسلمان کا کپڑ ا نجس ہو اورکچھ وقت غائب رہنے کے بعد ملے تو اس کے کپڑے کو پاک سمجھاجائے گا۔
۱۰            زوالِ عین نجاستـ:  حیوانات کے بدن سے عین نجاست کا زوال اس کو پاک کرتا ہے۔۔ اسی طرح آنکھ یاناک کے اندرونی حصہ میں نجاست لگی ہو تو زائل ہونے سے پاک ہوجائے گی۔
۱۱             خونِ معتاد کا نکلنا:  اگر ذبح شدہ جانور کا عادت کے مطابق خون نکل جائے تو جسم میں باقی خون پاک ہوگا۔
۱۲            غسالہ:  نجس چیز دھونے کے بعد جو تَری اس میں بچ جائے پاک ہے۔
۱۳           نجاست خوار حیوان کا استبرأ:  حلال جانور کو مقررہ مدت تک نجاست سے روکنے کے بعد وہ پاک ہوجاتا ہے۔۔ اونٹ کا استبرأ چالیس دن، بھینس کا بیس دن، بھیڑ بکری کا دس دن اورمرغی کا تین دن ہوتا ہے۔
۱۴      کنویں کا پانی:  بنابر نجاست کے گرنے کے۔۔ مقدارِ مقررہ نکالنے کے بعد پاک ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں