التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

غسل کا بیان | ghusal ka bayan | learn islamic prayer

غسل کا بیان غسل کا بیان | ghusal ka bayan | learn islamic prayer
غسل کا بیان | ghusal ka bayan | learn islamic prayer
غسل کا بیان | ghusal ka bayan | learn islamic prayer


غسل کا بیان
اغسالِ واجبہ
۱   غسل جنابت   ۲   غسل حیض   ۳  غسل استحاضہ   ۴  غسل نفاس     ۵  غسل میت   ۶  غسل مس میت   ۷  غسل نذر وعہدوغیرہ
غسل کرنے کی دوصورتیں ہیں:   غسل ترتیبی  ،  غسل ارتماسی
غسل ارتماسی
یہ ہے کہ جسم کو پاک صاف کرنے کے بعد آب کثیر میں نیت کر کے غوطہ لگائے۔۔۔۔نیت یہ ہے: غسل کرتا ہوں یا کرتی ہوں رفع ہونے حدث کے اور مباح ہونے نماز کے  قُرْبَۃً اِلٰی اللّٰہِ 
غسل ترتیبی
 یہ ہے کہ جسم کو پاک کرنے کے بعد پہلے تین دفعہ کلی اور تین دفعہ ناک میں پانی ڈالے اور نیت کرے۔۔ پھر پورے سر و گردن کو دھوئے۔۔ اس کے بعد جسم کا دایاں حصہ کندھے سے پائوں کے تلوے تک اس طرح دھوئے کہ کوئی جگہ خشک نہ رہ جائے۔۔ پھر جسم کا بایاں حصہ کندھے سے پائوں کے تلوے تک اس طرح دھوئے کہ کوئی جگہ خشک نہ رہنے پائے۔
مسئلہ:       جسم پر چکناہٹ ہو تو صابن وغیرہ سے پہلے صاف کر لینا چاہیے۔
مسئلہ:       غسل جنابت سے پہلے یا بعد وضو کرنا حرام ہے بلکہ غسل کے بعد نماز و دیگر امور بجا لا سکتا ہے جن میں وضو شرط ہے۔
مسئلہ:       باقی تمام اغسال کے ساتھ وضو کرنا پڑے گا اور بہتر ہے غسل سے پہلے وضو کیا جائے۔
مسئلہ:       جس شخص پر غسل واجب ہو اس پر غسل کے بغیر مندرجہ ذیل امور کی بجا آوری حرام ہے:
ژ   نماز پڑھنا   ژ   طواف کرنا    ژ  حروف قرآن کو مس کرنا

ژ   مسجد میں ٹھہرنا    ژ   مسجد میں کوئی چیز رکھنا  ژ   جن سورتوں میں سجدہ واجب ہے ان کی تلاوت کرنا  ژ   مسجد الحرام یا مسجد النبی میں داخل ہونا (البتہ مسجد میں پڑی ہوئی چیز کو اٹھانا اس کے لئے حرام نہیں ہے(

Youtube

Anwar-ul-Najaf Publishing House 

https://www.youtube.com/channel/UCAvrnXINrg6J7-a3PONl9HQ

Facebook
https://www.facebook.com/anwarulnajaf/

Twitter
https://twitter.com/anwarulnajaf

ایک تبصرہ شائع کریں