التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

ترکیبِ کفن | tarkeeb kafan

ترکیبِ کفن | tarkeeb kafan نہلانے کے بعد کسی پاک چیز پر کفن میں سے ایک چادر بچھائیں اس پر دوسری چادر اگر لکھی ہوئی ہو۔۔
ترکیبِ کفن | tarkeeb kafan
ترکیبِ کفن | tarkeeb kafan
میت کو نہلانے کے بعد کسی پاک چیز پر کفن میں سے ایک چادر بچھائیں اس پر دوسری چادر اگر لکھی ہوئی ہو۔۔۔ اور پھر کفنی کا گریبان پھاڑ کر آدھا حصہ چاد رپر پھیلائیں اور آدھا حصہ سر کی طرف رہنے دیں پھر پائوں کی طرف لنگی ناف سے لے کر پنڈلیوں تک بچھائیں اور ران پیچ کا ایک سرا پھاڑ کر کمر کے برابر رکھیں۔
 پھر میت کو کفن پر لٹائیں اور ران پیچ کا ایک سرا پھاڑ کر کمر باندھ کر ناف کے اوپر گرہ لگا دیں اور بہت ساری روئی لے کر آگے پیچھے رکھیں اور تھوڑا سا کافور چھڑک دیں۔۔ پھر ران پیچ کے دوسرے سرے کو گرہ کے نیچے سے مثل لنگوٹ کے نکال دیں باقی ران پیچ کا کپڑا دونوں ٹانگوں پر لپیٹ دیں۔
پھر نیت کریں کہ حنوط کرتا ہوں اس میت کو وَاجِبْ قُرْبَۃً اِلٰی اللّٰہ سات اعضائے سجدہ یعنی پیشانی، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دونوں پائوں کے انگوٹھوں پر کافور باریک کر کے لگائیں اور مَل دیں۔۔۔ اگر کچھ کافور مقدار سے زیادہ ہو اور بچ رہے تو سینہ پر ڈال دیں اور مستحب ہے کہ میت کی ناک پر بھی کافور مَل دیا جائے اور اس کے بعد لنگی باندھ دیں اور کفنی پہنا دیں (اگر میت عورت کی ہو تو تو کفنی سے پہلے سینہ بند سینہ پر رکھ کر اس طرح باندھ دیں کہ گرہ کمر پر آئے) بعد میں عمامہ سر پر باندھ دیں۔۔ عمامہ باندھنے کے بعد دائیں طرف کا سرا بائیں طرف اور بایاں سرا دائیں طرف ڈال دیں (اگر عورت کی میت ہو تو عمامہ کی بجائے رومال یا اوڑھنی سر پر باندھ دیں)
نیت کریں کہ میں کفن دیتا ہوں اس میت کو  وَاجِبْ قُرْبَۃً اِلٰی اللّٰہ  اور چادر کا بایاں حصہ میت پر ڈال دیں پھر دایاں حصہ اور سر کی جانب سے چادر کو اکٹھا کر کے باندھ دیں پھر کمر میں ایک بند لگا دیں اور پائوں کی طرف سے باندھ دیں۔۔۔ بعد میں نماز جنازہ پڑھ کر میت کو مقام قبر پر لے جا کر دفن کر دیں واجب ہے کہ میت کو قبر میں داہنی کروٹ پر رو بقبلہ لٹائیں۔
تنبیہات:
ز   کفن کیلئے کم از کم تین کپڑوں کا ہونا ضروری ہے جو کہ واجب ہیں: پیراہن (کفنی)،  لنگ (ناف سے زانو تک) ،اتنی لمبی چادر جس میں میت کا تمام جسم چھپ جائے۔۔۔۔ اور باقی تین کپڑے مرد کے لئے سنت ہیں: عمامہ (۳گزلمبا اور۴گرہ چوڑا)، ران پیچ (کم از کم ڈیڑھ بالشت چوڑا اور اتنا لمبا ہونا چاہیے کہ جس سے رانیں لپیٹی جا سکیں،یمنی چادر۔۔ اگر یمنی چادر مہیا نہ ہو سکے تو کوئی دوسری مگر لکھی ہوئی چادر مستحب ہے، عورت کے لئے رومال جو کم از کم ایک گز ہو سر کے لئے، چادر، ران پیچ، سینہ بند (اتنا لمبا اور چوڑا ہو کہ عورت کا سینہ بآسانی ڈھانپا جا سکے)
ز   کافور (کم از کم ۴تولہ ہر میت کے لئے ہونی چاہیے)
ز   اگر چار ماہ سے کم عمر کا بچہ ساقط ہو جائے تو صرف ایک پاک کپڑے میں لپیٹ کر ہی دفن کردینا کافی ہے۔۔۔ باقی خواہ کسی عمر کی میت ہو تمام کے لئے احکام کفن پورے کرنے چاہییں اور اگر میت چھ سال سے کم عمر کی ہو تو اس کو بغیر نماز جنازہ بھی دفن کر سکتے ہیں لیکن سنت ہے کہ اس کی بھی نماز جنازہ پڑھی جائے۔
جریدتین
کھجور کی دو تازہ شاخیں جو ایک بالشت سے کچھ زیادہ ہوں میت کے کفن میں رکھنا مستحب ہے۔۔۔ ایک دائیں جانب کفنی کے اندر جس کا اوپر کا سرا ہنسلی سے ملا ہو اور دوسری بائیں جانب کفنی سے اوپر اسی طرح رکھی جائے۔۔۔ اور اگر کھجور نہ مل سکے تو بیری یا کیکر یا کسی درخت کی تازہ شاخ کے دو ٹکڑے رکھے جا سکتے ہیں۔

Youtube
Anwar-ul-Najaf Publishing House 
https://www.youtube.com/channel/UCAvrnXINrg6J7-a3PONl9HQ
Facebook
https://www.facebook.com/anwarulnajaf/
Twitter
https://twitter.com/anwarulnajaf

ایک تبصرہ شائع کریں