التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عبداللہ رضیع بن حسین ؑ

زیارت ناحیہ میں عبد اللہ رضیع پر سلام وارد ہے لیکن اس میں اختلاف ہے کہ آیاعبداللہ رضیع وہی شہزادہ علی اصغر ؑ ہے؟ یا وہ الگ الگ ہیں؟
1 min read
زیارت ناحیہ میں عبد اللہ رضیع پر سلام وارد ہے لیکن اس میں اختلاف ہے کہ آیاعبداللہ رضیع وہی شہزادہ علی اصغر ؑ ہے؟ یا وہ الگ الگ ہیں؟ ذخیرۃ الدارین سے منقول ہے کہ یہ عبداللہ رضیع اِسی دن یعنی روز عاشور پیدا ہوا اورامام حسین ؑ نے اس کا نام عبداللہ رکھا اس کی والدہ کا نام امّ اسحاق بنت طلحہ بن تیمیہ تھا جوامام پاک کے ہمراہ تھیں، جب بچہ پیداہواتو اُسے امام کی خدمت میں لایا گیا امام ؑ نے اسے گود میں لیا اوراپنی زبان مبارک بچہ کے منہ میں دی اور اپنے لعاب دہن سے بچہ کا منہ کھولا اسی اثنا میں عبداللہ بن عقبہ غنوی یا ہانی بن ثبیت حضرمی نے تیر مارا اور بچہ کو باپ کے دامن میں شہید کردیا، امام ؑ نے بچہ کا خون آسمان کی طرف پھینکا کہ ایک قطرہ بھی واپس نہ آیا امام محمد باقرؑسے مروی ہے کہ اگر ایک قطرہ خون بھی واپس زمین پرنازل ہوتاتوعذاب خدانازل ہوجاتا۔