التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

رجل خزیمی (قبیلہ خزیمہ کا ایک مرد)

1 min read
اس کا نام معلوم نہیں۔۔۔ یہ شخص ابن سعد کی طرف سے امام پاک کی طرف پیغام لایا تھا اور یہ دریافت کرنے آیا تھا کہ آپ ؑیہاں کیوں تشریف لائے ہیں؟ چونکہ یہ آلاتِ جنگ سے مسلح تھا جب قریب پہنچا تو امام نے صحابہ سے دریافت کیا کہ اس کو تم پہنچاتے ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں اس کو ہم اہل خیر و صلاح سے پہچانتے تھے لیکن مقام تعجب ہے کہ اس لعین فوج میں یہ کس طرح شامل ہو گیا ہے؟ آپ نے فرمایا اس سے ادھر آنے کی وجہ دریافت کرو؟ جب دریافت کیا گیا تو اس نے جواب دیا کہ میں امام سے ملنا چاہتا ہوں۔۔۔ زہیر بن قین نے کہا کہ اپنے آلات جنگ اُتار دو اور پھر خدمت امام میں جائو۔
چنانچہ اس نے ہتھیار اُتار پھینکے اور خدمت اقدس میں پہنچ کر سلام عرض کیا اور حضرت ؑ کے ہاتھوں اور پائوں کا بوسہ لیا اور پھر پوچھا کہ آپ ؑ یہاں کیوں تشریف لائے ہیں؟ تو آپ ؑنے فرمایا کوفیوں نے مجھے خطوط و دعوت نامے بھیج کر بُلایا ہے، اس نے عرض کیا اے فرزند رسول جن لوگوں نے آپ ؑ کو خطوط لکھے ہیں وہ اس وقت ابن زیاد کے مقرب ترین انسان ہیں!  آپ ؑ نے فرمایا تم جائو اور میرا پیغام ابن سعد کو پہنچائو تو اس نے عرض کیا اے مولا وہ کون عقلمند ہے جو بہشت کو چھوڑ کر جہنم کی طرف جائے؟ بخدا میں تو آپ ؑپر ہی جان فدا کروں گا۔۔ امام ؑ نے اس کے حق میں دعا کی پس یہ خدمت امام ؑ میں رہا۔۔ حتی کہ درجہ رفیعہ شہادت پر فائز ہوا۔