یہ وہ ملعون ہے جس نے قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس ؑ کے جسم اطہر سے لباس
اُتارا تھا؟ اور لوگوں کے سامنے خود اعتراف کرتا تھا کہ میں نے ایک تیر امام حسین
ؑکو مارا تھا جس سے امام ؑ کی قمیض پارہ ہوگئی تھی۔
مختار نے عبداللہ بن کامل کو ایک جماعت دے کر حکیم بن طفیل کی گرفتاری
کیلئے بھیجا، چنانچہ اس ملعون کو گرفتار کر لیا گیا تو اس کی زوجہ عدی بن حاتم کے
پاس دوڑی کہ مختار کے پاس جاکر اس کے شوہر کیلئے سفارش کرے اور چونکہ عدی بن حاتم
ایک قابل قدر انسان تھا لہذا عبداللہ بن کامل کو خطرہ پیدا ہوا مبادا وہ سفارش
کرکے مختار کواس کی رہائی پر مجبور کرے پس اس نے مختار تک پہنچنے سے پہلے ایک مقام
پر اس کو روک دیا اور کہاتو نے قمر بنی ہاشم کا لباس اُتارا تھا اور امام حسین ؑ
کو تیر مارا تھا لہذا تجھے اسی نوعیت کی سزا دیتے ہیں، پس اس ملعون کا لباس اُتار
کر ایک جگہ کھڑا کر دیا گیا اور محبان حسین ؑنے ہر طرف سے اس پر تیروں سے بارش
کردی حتیٰ کہ اس کا جسم خارپشت کے مشابہ ہوگیا اور ملعون و اصل جہنم ہوا۔