التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

سلام۔۔۔۔۔ در بارگاہِ امام حسین ؑ -- علامہ مرحوم کی مختلف ڈائریوں سے

سلام۔۔۔۔۔ در بارگاہِ امام حسین ؑ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
علامہ مرحوم کی  مختلف ڈائریوں سے کچھ نوحے، دوہڑے، مذہبی اشعار
اور قصائد جمع کرکے مجالس فاخرہ میں شائع کررہے ہیں۔
تیری نماز کو کعبہ سلام کہتا ہے


تیری جبین کو سجدہ سلام کہتاہے
تیرے دیار کو مکہ سلام کہتاہے


حسین ؑ تجھ کو مدینہ سلام کہتاہے
تیری ضریح کو قبلہ سلام کہتاہے


رسول عربی کا روضہ سلام کہتا ہے


خدا کے دین کی عظمت کا پاسبان ہے تو


کلام پاک کی عزت کا پاسبان ہے تو
نبی ؐ کی شان رسالت کا پاسبان ہے تو


غرض وقارِ شریعت کا پاسبان ہے تو
اٹھ اٹھ کے خاک کا ذرّہ سلام کہتاہے


جھک جھک کے عرش کا کنگرہ سلام کہتا ہے


اندھیر گردیوں اور ظلمتوںپہ چھا کے رہا


غرور سلطنت کو خاک میں ملا کر رہا
قدم کو عظمتوں کے سینہ پر جما کے رہا


خدا کے دین کو آب ِ بقا پلا کے رہا
تجھے کلیم کا جلوہ سلام کہتا ہے


اُتر کے ساکن سدرہ سلام کہتاہے


تجھے بہن کی دعائیں سلام کہتی ہیں


مجاہدوں کی وفائیں سلام کہتی ہیں
بچوں کی ادائیں سلام کہتی ہیں


دشمنوں کی جفائیں سلام کہتی ہیں
تجھے لہو بھرا نیزہ سلام کہتاہے


جواں کا زخمی کلیجہ سلام کہتاہے
دمشق دُور نہیں جانے والے جاتے ہیں


سلام کرکے پھر جو خیریت سے آتے ہیں
و ہ اپنی درد بھری داستان سناتے ہیں


زبانِ حال سے پیغام ساتھ لاتے ہیں
تجھے سکینہ ؑ کا کرتہ سلام کہتا ہے

اسیر بہن کا پردہ سلام کہتاہے