یہ شخص صحابی رسول تھا، ابن عبد البر نے ذکر کیا ہے کہ جنگ احد و بدر
میںبھی شریک ہوا تھا، قبیلہ جہنیہ سے تھا اس قبیلہ کی آبادی مدینہ سے قریب تھی،
جب امام حسین ؑ عازم سفر عراق ہوئے تو اس جگہ کے کافی لوگ آپ ؑکے ہمرکاب ہوئے
تھے، لیکن منزل زبالہ پر جب مسلم بن عقیل کی شہادت کی خبر پہنچی تو اکثر اعرابی
ساتھ چھوڑ گئے لیکن یہ شخص تا آخر ہمرکاب رہا اور روز عاشور میدان جنگ میں کافی
ملاعین کو تہِ تیغ کر کے جام شہاد ت نوش کیا۔
مجمع بن زیاد جہنمی صحابی
0 min read