التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

بیادِ ِعلامہ مرحوم -- خراج عقیدت از طاہر ملک دریاخان ۱۹۹۲؁ء -- رہ رہ کے یاد آتی ہے تیری جو مہرباں



رہ رہ کے یاد آتی ہے تیری جو مہرباں
صد حیف ہوگیا ہے کہ آنکھوں سے تو نہاں
یاس و ملال و درد و غم مشکلات نے
صحرا میں زندگانی کا گھیرا ہے کارواں
ہر ذرّہ ریگزار کا ہے صد اضطراب
مضطر ہے تیری یاد میں پیر و نوجواں
مکتب شعور و فکر کا بھولے گا کس طرح
لکھی ہے تو نے جس طرح خود اپنی داستان
گرچہ قضا نے چھینا ہے ملت سے بے محل
باقی ہیں تیری آج بھی ملت نوازیاں
تشنہ دہن رہے ہیں یوں دریائے فیض میں
بے شک جو بد نصیب ہیں ہم اہل دریاخاں
چھپ چھپ کے آرہا ہے کیوں خوابوں میں ہمنوا
میرا یہ دل تو ہے تیرا دیرینہ آستاں
ہر پیر و نوجوان کی ہے شام وسحر دعا
جنت تجھے عطا کرے خلاّقِ دو جہاں