یہ شخص منزل جہنیہ سے امام ؑ کے ہمرکاب ہوا تھا جب منزل زبالہ میںاکثر لوگ
چھوڑگئے تویہ شخص ثابت قدم رہا، حتیٰ کہ کربلامیں بروز عاشور حملہ اولیٰ میں شہید
ہوا، اورعسقلانی سے ’’اصابہ‘‘ میں مذکور ہے کہ یہ عقبہ بن صلت جہنی صحابہ رسول میں
سے تھا اوراس سے روایات بھی منقول ہیں، چنانچہ منجملہ ان کے ایک روایت اسی عقبہ بن
صلت نے جناب رسالتمآبؐ سے نقل کی ہے کہ میں نے اپنے کا نوں حضوؐر کو یہ فرماتے
ہوئے سنا: یہ نہیں ہوسکتاکہ کوئی شخص مر جائے
اوراس کے دل میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہو اورپھر وہ جنت میں
چلاجائے۔
عقبہ بن صلت جہنی صحابی
1 min read