ان کے نام تفصیل وار نہیں ملے۔۔۔ یہ چاروں معاویہ کی فوج میں تھے، انہیں
اپنی جوان کنواری بہن کے حاملہ ہونے کا شک ہوا۔۔۔ پس انہوں نے حضرت امیر ؑ کے
سامنے معاملہ پیش کیا تو آنحضرت ؑ نے باعجازِ امامت اس کے شکم سے ایک آبی جانور
کو نکالا پس یہ چاروں بھائی آپ ؑ کا معجزہ دیکھ کر آپ ؑ کے ہمرکاب ہو گئے اور
کامل الایمان شیعہ ہوئے، اپنی بہن کی کوفہ میں شادی کی اور خود بھی یہیں ساکن ہو
گئے۔۔۔ حضرت امیر ؑ کی شہادت کے بعد امام حسن ؑ کے ہمرکاب رہے اور پھر حضرت امام
حسین ؑ کی غلامی میں رہ کر نصرتِ امام میں رہ کر اپنے خون کا آخری قطرہ قربان کر
دیا اور درجہ شہادت پر فائز ہو کر خلدِ بریں میں جا آباد ہوئے۔
چار یمنی جوان
1 min read