یہ قاسم حضرت جعفر طیارکا پوتاہے اورامام حسین ؑ نے اپنی بھانجی اُمّ کلثوم
صغرا جو جناب زینب خاتون سلام اللہ علیہاکی شہزادی تھی اس کا عقداس قاسم کے ساتھ
کیا تھا ،یہ قاسم اپنی زوجہ اُمّ کلثوم کے ہمراہ واقعہ کربلامیں اپنے
آقاومولاحسین ؑکے ہمرکاب تھا، عون بن جعفر کی شہادت کے بعد میدان میں گیا اور
اَسّی سواروں اوربارہ پیادوںکو تہِ تیغ کرکے جام شہادت نوش کیا۔
قاسم بن محمد بن جعفر طیار
0 min read