التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

سیف بن حارث

1 min read
سیف بن حارث اور مالک بن عبداللہ دونوں چچازاد تھے اور مادری بھائی بھی تھے۔۔ روتے ہوئے امام ؑ کی خدمت میں پہنچے، آپ ؑ نے فرمایا اے میرے برادر زادے روتے کیوں ہو؟ مجھے اُمید ہے ایک گھنٹہ کے بعد تمہاری آنکھیں روشن ہوں گی، عرض کرنے لگے ہماری دعا ہے کہ خدا ہم کو آپ ؑ کا فدیہ قرار دے۔۔ خدا کی قسم ہم اپنی جان کی خاطر نہیں رو رہے بلکہ روتے اس لئے ہیں کہ آپ ؑ نرغۂ اعدأ میں گھِر چکے ہیں اور آپ ؑ کو بچا نہیں سکتے، آپ ؑ نے ان کے حق میں دعا فرمائی، پس دونوں اذن لے کر میدان میں گئے اور جہاد کر کے شہید ہو گئے۔