یہ کوفہ کا باشندہ تھا۔۔۔ نہایت بہادر اور شہسوار تھا۔۔۔ جب حضرت مسلم ؑ
کوفہ میں تشریف لائے تو یہ بھی ان کی بیعت میں داخل ہوا، لیکن جب کوفیوں نے بے
وفائی کا مظاہرہ کیا تو یہ اپنی قوم میں چھپا رہا اور امام حسین ؑ کی ورودِ کربلا
کی اطلاع ملی تو ابن سعد کے لشکر میں داخل ہو کر کربلا پہنچا۔۔۔۔ کیونکہ اس بہانے
کے علاوہ کربلا پہنچنے کا کوئی اور ذریعہ نہ تھا، پس یہاں پہنچ کر امام حسین ؑ کی
فوج میں شامل ہو گیا اور امام عالیمقام ؑ کے قدموں میں جام شہادت پی کر راہی جنت
ہوا، حملہ اولیٰ میں اس کی شہادت مروی ہے۔
جابر بن حجاج
1 min read