یہ شخص حضرت امیر ؑ کے اصحاب میں سے تھا اورجنگ صفین میں بھی حضرتؑ کے
ہمرکاب بھی تھا، نیز آپ ؑ کے دورِخلافت میں حلاس کوفہ کے انتظامیہ پولیس کا
انچارج تھا، یہ اپنے بھائی نعمان کے ساتھ عمر بن سعد کے لشکر میں داخل ہوکروارد
کربلاہوتھا لیکن جب دیکھا کہ ابن سعد نے امام حسین ؑ کی طرف سے پیش کردہ شرائطِ
صلح ٹھکرادی ہیں توآٹھویں کی رات لشکرابن سعد کو چھوڑکر امام حسین ؑ کے لشکر میں
آگیا اوربروایت ابن شہرآشوب دونوں بھائی حملہ اولیٰ میں شہید ہوگئے۔
امام حسین علیہ السلام نے صلح کے لیے یہ شرائط کی تھیں کہ:
ا وّلاً: مجھے واپس مدینہ جانے
دیا جائے۔
ثانیاً: اگر یہ نہیں تو مجھے کسی
اورطرف جانے کی اجازت ہو۔۔ تاکہ عام مسلمانوں کی طرح زندگی کے دن پورے کروں، لیکن
ابن سعد نے بحکم ابن زیاد کسی بات کو تسلیم نہ کیا۔