یہ شخص حضرت سید الشہدأ کا غلام تھا زیارت رجبیہ وناحیہ میں اس پرسلام
واردہے۔
’’ربیع
الابرار۔۔زمحشری‘‘ سے مروی ہے کہ حضرت امام حسین ؑنے نوفل بن حارث سے ایک کنیز
خریدی تھی جس کا نام حُسنیہ تھا ااور آپ ؑ نے اس کی شادی سہم نامی ایک شخص سے
کردی تھی اوراس سے منحج پیدا ہوا تھا، پس یہ امام حسین ؑ کا پروردہ تھا اوراسکی
ماں حُسنیہ امام زین العابدین ؑ کے گھر میں خادمہ کے فرائض انجام دیتی تھی جب امام
پاک ؑ عازم سفر عراق ہوئے تو یہ ماں بیٹا دونوں امام ؑ کے ہمرکاب کربلا میں آئے
اور منحج روز عاشور حملہ اولیٰ میں شہید ہوا اس کو حسان بن بکر حنظلی نے شہید کیا۔