’’ارشاد
شیخ مفید‘‘ میں ہے کہ امام حسن ؑ کے تین فرزند کربلامیں شہید ہوئے: عمر، قاسم
اورعبداللہ اوریہ تینوں ایک ماں کے شکم سے تھے، لیکن صاحب ناسخ التواریخ نے پانچ
شمار کئے ہیں: احمد، قاسم، عبداللہ اکبر،عبداللہ اصغر اورابوبکر، وہ لکھتاہے کہ
عمربن حسن ؑ میدانِ کربلا میں موجود تھا لیکن شرفِ شہادت سے فیض یاب نہ ہوسکا بلکہ
اہل حرم کے ہمراہ یزید کی اسیری میں مبتلائے مصیبت رہا اورعلامہ مجلسی نے اولادِ
امام حسن ؑ میں سے یحییٰ بن حسن ؑ کو بھی شہدائے کربلامیں درج کیا ہے۔
شہزادہ عمربن حسنؑ بن علی ؑ
0 min read