ابن زیاد نے زجر بن قیس جعفی کو پانچ سو سوار کا افسر مقرر کر کے کربلا سے
کوفہ جانے والے راستوں کی ناکہ بندی پر تعیینات کیا تھا تاکہ کوئی شخص امام حسین ؑ
کی مدد کے لئے نہ جا سکے، لیکن جب عامر بن ابی سلامہ شوقِ شہادت کے خمار میں سرشار
ہو کر نکلا تو زجر بن قیس نے اس کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس شیر بیشہ شجاعت نے ایک
ہی حملہ میں ان کے حوصلے پست کر دئیے پس وارد کربلا ہوا اور روز عاشور درجہ شہادت
پر فائز ہوا۔۔۔ یہ بزرگوار حضرت امیرالمومنین ؑ کے مایہ ناز غلاموں میں سے تھا اور
جنگ جمل و صفین و نہروان میں حضرت شاہِ ولایت کے ہمرکاب رہا۔ (مقتل عبدالرزاق ص ۲۳۸)
عامر بن ابی سلامہ دالانی
1 min read