یہ حُر کا بھائی ہے جب حُر امام علیہ السلام کی خدمت میں تائب ہو کر آیا
او رپھر اذنِ جہاد لے کر میدان میں پلٹا تو اس کے رجزیہ اشعاراس کے بھائی مصعب نے
سنے پس گھوڑا دوڑا کرحُر کے پاس پہنچا کوفیوں نے یہ سمجھا کہ بھائی سے لڑنے
جارہاہے لیکن جب یہ حُرکے قریب پہنچا توحُر کو مبارکباد دی اوراپنی توبہ کا تذکرہ
کیا، پس حُراس کو امام ؑ کی خدمت میں لایا امام ؑ نے اس کو اپنے صحابی صف میںجگہ
دی جب حُرشہید ہوا تو اس نے اجازت چاہی اور میدانِ کارزار میں خوب جوہر شجاعت
دکھاکرشربت شہادت نوش کیا۔
مصعب بن یزید ریاحی
0 min read