التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

ضرغامہ ابن مالک

1 min read
جس طرح ضرغام کا معنی شیر ہے اسی طرح بنابر نقل مورّخین کے یہ شخص اسم بامسمّیٰ تھا، پیشہ شجاعت کا شیر صف شکن، شہسوار اور مشاہیر شیعان کوفہ میں سے تھا، حضرت مسلم کی بیعت میں داخل ہوا جب لوگوں نے غداری کی تو یہ شخص عمر بن سعد کی فوج میں شامل ہو کر کربلا پہنچا اور اس بہانے سے خدمت امام ؑ میں باریابی کا شرف حاصل کیا، بقول ابن شہر آشوب حملہ اولیٰ میں شہید ہوا اور بقول ابومخنف اس نے مردانہ وار حملہ کیا اور فداکارانہ جہاد کیا یہاں تک کہ ساٹھ نامی شہسواروں کو واصل جہنم کرکے درجہ شہادت پر فائز ہوا۔