زیارت ناحیہ مقدسہ میں اس پر سلام وارد ہے، جہاں تک تاریخی حقائق سے نقاب
کشائی کے بعد نتیجہ نکلتاہے وہ یہ ہے کہ حضرت امیرالمومنین ؑ کے تین فرزند تھے جن
کا نام نامی محمد تھا: ایک محمد اکبر جس
کو محمد بن حنفیہ کہا جاتاہے دوسرا محمد اصغر جس کی ماں ایک امّ ولد تھی
اورتیسرامحمد اوسط جس کی ماںا مامہ بنت ابی العاص تھی اور اس امامہ کی والدہ جناب
زینب ربیبہ رسولؐ خدا تھی اورحضرت علی ؑ نے جناب بتول معظمہ کی وفات کے بعد پہلے
پہل اسی امامہ سے شادی کی تھی کیونکہ بی بی نے وصیت کی تھی کہ امامہ کے ساتھ شادی
کرنا پس یہ محمد پہلے اپنے بھائی امام حسن ؑ کے ہمرکاب رہا اوران کی شہادت کے بعد
امام حسین ؑکی خدمت میں رہا حتی کہ میدان کربلا میں درجہ شہادت پر فائز ہوا۔
محمد اوسط بن امیرالمومنین ؑ
1 min read