زیارت ناحیہ ورجبیہ میں ان پر سلام وارد ہے انکی والدہ کا نام خوصا بنت حفص
تھا بروایت اِبن شہر آشوب دس ملاعین کوفی النّار کرکے درجہ شہادت پر فائز ہوئے ان
کے قاتل کا نام عامر بن نہشل تمیمی ہے۔
حضرت عبداللہ نے اپنے دونوں بیٹے امام حسین ؑ کی خدمت میں روانہ کئے تھے،
عون اور محمد عون جناب زینب کا فرزند تھا، لیکن محمد جناب زینب کا فرزند نہیں تھا
لہذا ان دونوں کو جناب زینب کا فرزند کہنا تاریخی نقطہ نظر سے درست نہیں ہے، نیز
میدان کربلا میں ان کا کمسن ہونا بھی کہیں ثابت نہیں ہوتا بلکہ یہ دونوں شہزادے
غالباً جوان تھے، جیسا کہ آثار سے ظاہر ہوتا ہے۔