التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عمرو بن حجاج لعنہٗ اللہ

1 min read
بعض کہتے ہیں کہ یہ ملعون روپوش ہوگیا تھا اوربعض مورخین نے کہا ہے کہ بصرہ کی طرف بھاگا تھا لیکن اسے فوراً خیال آیا کہ شاید وہاں میری جان نہ بچ سکے گی کیونکہ یہ ملعون سردارانِ لشکرابن زیادمیں سے تھا اورمشہورومعروف آدمی تھا بس شِراف کی طرف گیا تو وہاں کے لوگوں نے مختار کے خوف سے اس کو نکال دیا، بیضہ نامی ایک جگہ پرپہنچا جوقبیلہ طی اورکلب کے درمیان تھی شدت پیاس سے وہاں راہی جہنم ہوا اوریہ وہی ملعون تھا جوبروز عاشور دریائے فرات پرموکل تھا اورخدا نے اس کوپیاس کے عذاب میں مبتلاکرکے روانہ دوزخ کیا اوربعض روایات کے مطابق اس کا سرجداکرکے مختا رکو پیش کیاگیا۔