حمید بن مسلم کا بیان ہے کہ شہادت امام حسین ؑ کے بعد جب فوج بدنہاد نے
تاراجی خیام کا ارادہ کیا اورعورتوں میں شورماتم بپاہوا تو ایک لڑکا ترساںولرزاں
باہر نکلااورڈرکے مارے دائیں بائیں دیکھتا تھا اتنے میں ایک ملعون نے تلوار سے اس
کو شہید کر ڈالا،میں نے دریافت کیا کہ یہ بچہ کون ہے؟ توکہا گیا یہ محمد بن ابی
سعید بن عقیل ہے یہ بچہ سات برس سے بڑا نہیں تھا۔
محمد بن ابی سعید بن عقیل
0 min read