التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

دیاثت

دھندہ، زنا، زنا بالرضا، قحبہ خانہ

 دیاثت 



حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ خوشبو پاچ سو سال کے فاصلہ سے سونگھی جا سکتی ہے لیکن اپنے والدین کا نافرمان اور دیوث جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہیں گے  لوگوں نے دیوث کا معنی پوچھا تو آپ نے فرمایا دیوث وہ ہے جس کی عورت زناکار ہو اور اس کے علم میں ہو ایک روایت میں ہے تین لوگ بروز محشر خدا سے دور ہوں گے ۔ بوڑھا زانی ، دیوث اور وہ عورت جو اپنے مرد کے حق میں خیانت کرے ایک رویت میں ہے کہ جنت دیوث پر اللہ نے حرام کی ہے ۔ 

وہ عورت یا مراد جو زانی یا زانیہ کے درمیان وصل وصال کے موجب ہوں حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ ان پر جنت حرام ہے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بری بازگشت ہے ایسے لوگ مرتے دم تک اللہ کے غضب میں رہیں گے ۔ 

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ جناب رسالتمابؐ نے اس عورت پر لعنت کی ہے جو اپنی جوانی میں خود زنا کرے  اور بڑھاپے کے وقت عورتوں اور مردوں کو زنا کے لئے اکٹھا کرے ۔ 


از کتاب معیار شرافت

مصنف حسین بخش

صفحہ 36، دوسرا ایڈیشن جنوری 1982


ایک تبصرہ شائع کریں