التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

لواطہ

چھور باز، لواطہ، لڑکے کا لڑکے سے میلاپ، گے، ہم جنس پرستی، ہم جنس پرست

 لواطہ



یعنی لڑکوں اور مردوں کے ساتھ خلاف فطرت فعل کا مرتکب ہونا حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ جو شخص کسی عورت کے ساتھ دبر سے مجامعت کرے یا کسی لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرے وہ جب قیامت کے دن محشور ہو گا تو مردار جانور کی بد بو سے بھی اس کی بدبو زیادہ ہو گی جس سے تمام اہل محشر کو اذیت ہو گی پس اس کو جہنم کے درد ناک عذاب میں دھکیل  دیا جائے گا ایک حدیث میں آپ نے فرمایا جو لڑکوں کے ساتھ فعل بد کرے گا وہ خود بھی مفعول ہر کر مے گا ۔

ایک دفعہ ایک شخص جوانبہ کی بیماری میں مبتلا تھا حضورؐ کی بارگاہ میں آیا اور اس نے سلام کہا حضرت نے اس کے سلام کا جواب دیا اور اس کے بعد گردن جھکا لی اور انا للہ الخ پڑھتے رہے اور فرمایا کہ کیا اس قسم کے لوگ بھی میری امت میں آگئے ؟ اور فرمایا کہ جس امت میں ایسے لوگ (مفعول) موجود ہو جائیں وہ امت قیامت سے پہلے گرفتار عذاب ہوا کرتی ہے آپ نے فرمایا جو شخص کسی لڑکے سے خلاف فطرت فعل کا ارکتاب کرے گا وہ بروز محشر حالت جنت میں محشور ہوگا کیونکہ کوئی دنیا کا پانی اس کا پاک نہیں کر سکتا ایسے شخص پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے اور اس کےلئے خدا نے جہنم کو تیار کر رکھا ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے آپ نے فرمایا جب ایک مرد (بدفعلی کےلئے) مرد پرسوار ہوتا ہے تو اس سے عرش مجید کانپتا ہے آپ نے رمایا مفعول انسان کو جہنم کی پل پر روکا جائے گاور حساب خلائق کے تمام ہونے تک وہ ہواں کھڑا رہے گا پھر اس کو جہنم میں دھکیل دیا جائے گا پس ایک طبقہ سے دوسرے طبقہ کی طرف عذاب لیتا ہوا بڑھتا جاے گا یہاں تک کہ جہنم کے آخری طبقہ میں پہنچے گا اور وہاں ہمیشہ رہے گا حضورؐ نے مخنث (مفعول) لوگوں پر لعنت بھیجی اور فرمایا یاسے لوگوں کو گھروں سے نکال دیا کرو۔

حضورؐ نے فرمایا جو مرد اپنے آپ کو عورتوں کے مشابہ بناتے ہیں اور جو عوریں مردوں کےل مشابہ بنتی ہیں ان سب پر اللہ کی لعنت ہے ۔ 

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ جنت کی قالینوں پر وہ نہیں بیٹھ سکتا جو کو مفعولیت کی عادت ہو۔ 

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا تین قسم کے آدمی شیعوں میں نہیں ہوتے (1) جو ہاتھ پھیلا کر لوگوں سے سوال کرتے ہیں (2) نیلگوں سبز چشم اور تسیرا وہ جو مفعول ہو اور ایک روایت آپ نے فرمایا کہ یہ لوگ (مفعول) بقیہ سدوم ہیں اور میری یہ مراد نہیں کہ یہ ان کی اولاد میں بلکہ میرا مقصد یہ ہے کہ ان میں ان ہی کی سی عادات ہیں اور سدوم کے چار شہر تھے ۔ سدوم ، صریم ، دما ، عمیرا جب جبرئیل  ان کو عذاب کرنے کے لئے آیا تو اس نے حصہ زمین کو ایک پر کے ذریعے اکھیڑا اور اس قدر بلند کیا کہ اہل سما ان کے کتوں کی آوازیں سن رہے تھے پس ان کو الٹا دیا آپ نے فرمایا برکا گناہ فرج کے گناہ سے زیادہ ہے یعنی لواطہ کا گناہ زنا سے سخت ہے کیونکہ اللہ نے کسی امت کو زنا کے جرم میں معذب نہیں کیا لیکن لواطہ کے جرم میں ایک امت کو معذب کیا گیا ہے ۔


از کتاب معیار شرافت

مصنف حسین بخش

صفحہ 37 تا 38، دوسرا ایڈیشن جنوری 1982


ایک تبصرہ شائع کریں