التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عقل و جہل کی افواج

عقل و جھل

عقل و جہل کی افواج

اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ عقل انسانی بذات خود رسول باطنی کی حیثیت سے تعمیر کردار کے لئے ہی پیدا ہوئی ہے اور اس کے مقابلہ میں جہالت تخریب کاری کی اصل جڑ ہے پس عقل اوصاف حسنہ اور اخلاق جمیلہ کے ساتھ موزونیت رکھتی ہے جو انسانی تمدنی زندگی کےلئے خوشگوار فضا پیدا کرنے کی ضامن ہیں اور جہالت اوصاف خسیسہ اور اخلاق رذیلہ کو جنم دینے کی موجب ہوتی ہے جو تمدن انسانی کے لئے تباہی کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور بروایت کافی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ عقل کے وزراء و معانین پچھتر(75) ہیں (اس سے مراد وہ اوصاف حسنہ ہیں جن کو عقل کے ساتھ مناسبت ہے ) اور اس کے مقابلہ میں جہالت کے وزراء و معاونین میں بھی پچھتر ہیں (اس سے مراد وہ اوصاف روئیہ ہیں جو جہالت کی پیداوار ہیں)

عقل کے لئے

صفت ایمان

جہالت کے لئے

صفت کفر

عقل کے لئے

تصدیق

جہالت کے لئے

انکار

عقل کے لئے

رحمت پروردگار سے پر امید ہونا

جہالت کے لئے

مایوسی

عقل کے لئے

صفت عدل و انصاف

جہالت کے لئے

جور و ستم

عقل کے لئے

اللہ کے فیصلہ پر رضا مندی

جہالت کے لئے

ناراضگی

عقل کے لئے

صفت شکر نعمت

جہالت کے لئے

کفران نعمت

عقل کے لئے

طمع رحمت

جہالت کے لئے

نامیدی

عقل کے لئے

توکل برخدا

جہالت کے لئے

حرس

عقل کے لئے

نرم دلی

جہالت کے لئے

سنگدلی

عقل کے لئے

رحیم ہونا

جہالت کے لئے

غصہ کرنا

عقل کے لئے

علم

جہالت کے لئے

بے علمی

عقل کے لئے

صفت دانائی

جہالت کے لئے

صفت حماقت

عقل کے لئے

پاکدامنی

جہالت کے لئے

پردہ دری

عقل کے لئے

پرہیز گاری (عادات بد سے )

جہالت کے لئے

رغبت (عادات بد کی طرف)

عقل کے لئے

نرمی (رفق)

جہالت کے لئے

سختی (خرق)

عقل کے لئے

خوف خدا

جہالت کے لئے

جرات (گناہ پر)

عقل کے لئے

فروتنی (تواضع)

جہالت کے لئے

بڑائی (تکبر)

عقل کے لئے

سنجیدگی

جہالت کے لئے

جلد بازی

عقل کے لئے

حلم

جہالت کے لئے

بے وقوفی

عقل کے لئے

خامشی

جہالت کے لئے

فضول گوئی

عقل کے لئے

اطاعت شعاری

جہالت کے لئے

سرکشی

عقل کے لئے

تسلیم

جہالت کے لئے

شک

عقل کے لئے

درگذر

جہالت کے لئے

کینہ پروری

عقل کے لئے

صبر و حوصلہ

جہالت کے لئے

جزع (شور واویلا)

عقل کے لئے

چشم پوشی

جہالت کے لئے

انتقام

عقل کے لئے

خودداری

جہالت کے لئے

احساس کمتری

عقل کے لئے

نصحیت کو قبول کرنا

جہالت کے لئے

فراموشی

عقل کے لئے

حفظ

جہالت کے لئے

نسیان

عقل کے لئے

صلہ رحمی

جہالت کے لئے

قطع رحمی

عقل کے لئے

کفایت شعاری

جہالت کے لئے

لالچ

عقل کے لئے

صفت ہمدردی

جہالت کے لئے

خود غرضی

عقل کے لئے

دوستی

جہالت کے لئے

عداوت

عقل کے لئے

وفا

جہالت کے لئے

غداری

عقل کے لئے

نیکی

جہالت کے لئے

گناہ

عقل کے لئے

خضوع

جہالت کے لئے

اوچھاپنی

عقل کے لئے

سلامتی

جہالت کے لئے

مصیبت

عقل کے لئے

حب

جہالت کے لئے

بغض

عقل کے لئے

سچائی

جہالت کے لئے

جھوٹ

عقل کے لئے

حق

جہالت کے لئے

باطل

عقل کے لئے

امانت

جہالت کے لئے

خیانت

عقل کے لئے

اخلاص

جہالت کے لئے

ملاوٹ

عقل کے لئے

ذکاوت (ذکی ہونا)

جہالت کے لئے

بلادت (بلید ہونا)

عقل کے لئے

ذہانت (ذہین ہونا)

جہالت کے لئے

عبادت (غبی ہونا)

عقل کے لئے

معرفت

جہالت کے لئے

انکار

عقل کے لئے

دلجوئی

جہالت کے لئے

سخت کلامی

عقل کے لئے

غائبانہ خیر خواہی

جہالت کے لئے

فریب کاری

عقل کے لئے

راز داری

جہالت کے لئے

افشاء راز

عقل کے لئے

نماز گذاری

جہالت کے لئے

ترک نماز

عقل کے لئے

روزہ

جہالت کے لئے

ترک روزہ

عقل کے لئے

جہاد

جہالت کے لئے

فرار کرنا (بزدلی)

عقل کے لئے

حج کرنا

جہالت کے لئے

عہد میثاق کی خلاف ورزی

عقل کے لئے

بات کو محفوظ رکھنا

جہالت کے لئے

چغلخوری

عقل کے لئے

والدین کے ساتھ نیکی

جہالت کے لئے

والدین کے ساتھ فرمانی

عقل کے لئے

حقیقت

جہالت کے لئے

ریاکاری

عقل کے لئے

معروف

جہالت کے لئے

منکر

عقل کے لئے

پردہ داری

جہالت کے لئے

ھتک پردہ

عقل کے لئے

تقیہ

جہالت کے لئے

اذاعت

عقل کے لئے

انصاف

جہالت کے لئے

بے انصافی

عقل کے لئے

اصلاح

جہالت کے لئے

بغاوت

عقل کے لئے

صفائی

جہالت کے لئے

میلا کچیلا رہنا

عقل کے لئے

حیا

جہالت کے لئے

بے حیائی

عقل کے لئے

میانہ روی

جہالت کے لئے

حد سے بڑھنا

عقل کے لئے

آرام

جہالت کے لئے

تھکان

عقل کے لئے

سہولت

جہالت کے لئے

صعوبت

عقل کے لئے

برکت

جہالت کے لئے

بے برکتی

عقل کے لئے

عافیت

جہالت کے لئے

بلاء

عقل کے لئے

اعتدال

جہالت کے لئے

بے اعتدالی

عقل کے لئے

حکمت

جہالت کے لئے

خواہش

عقل کے لئے

صفت وقار و متانت

جہالت کے لئے

صفت چھرچھراپن

عقل کے لئے

سعادت (نیک بختی)

جہالت کے لئے

شقاءت (بد بختی)

عقل کے لئے

توبہ

جہالت کے لئے

گناہ پر اصرار کرنا

عقل کے لئے

استغناء

جہالت کے لئے

خود فریبی

عقل کے لئے

اپنی ذمہ داری کا احساس

جہالت کے لئے

غفلت

عقل کے لئے

دعا

جہالت کے لئے

سرتابی

عقل کے لئے

ہوشیاری

جہالت کے لئے

کاہلی و سستی

عقل کے لئے

فرح (کشادہ روئی)

جہالت کے لئے

حزن (ترشروئی)

عقل کے لئے

الفت

جہالت کے لئے

فرقت

عقل کے لئے

سخاوت

جہالت کے لئے

بخل

 

حدیث میں ان اوصاف کو اجناد سے تعبیر کیا گیا ہے اور اجناد جمع ہے جند کی جس کا معنی ہے فوج گویا عقل کی فوجوں کے مقابلہ میں جہالت کی فوجیں ہیں جو ہر وقت برسر پیکار رہتی ہیں یعنی عقل اور جہل میں کسی وقت بھی مصالحت کا مکان نہیں اور دونوں طرف سے فوجیں ہر وقت میدان کار زار میں مصروف جنگ ہوتی ہیں

حدیث کے آخر میں یہ تصریح موجود ہے کہ عقل کی یہ تمام فوجیں (تمام اوصاف حسنہ) انبیاء و اوصیاء میں مکمل طور پر پائی جاتی ہیں اور ایسے مومنوں میں بھی یہ صفات پائی جاتی ہیں ۔ جن کا ایمان امتحان کی کسوٹی پر جانچا اور پرکھا جا چکا ہے اور باقی جو عالم سوالی و محبت ہوتے ہیں ان میں بعض صفات کا وجود ضروری ہے پس وہ کوشش کر کے باقی صفات کو بھی اپنے اندر پیدا کرنے کے درپے رہتے ہں ۔ یہاں تک کہ وہ جہالت کی فوجوں کو نیسب و نابود کر دیا کرتے ہیں پس ایسے لوگوں کا انجام انبیاء و اوصیاء کے ہمراہ جنت کے بلند درجات میں ہو گا اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے کہ عقل اور اس کی فوجوں کی معرفت ہو اور جہالت اور اس کی فوجوں کا پتہ ہو۔

غلط فہمی کا ازالہ

حدیث مذکور میں معصوم نے افواج عقل اور افواج جہل کی تعداد پچھتر 75 بیان فرمائی ہے لیکن شمار میں اناسی 79 ہو گئی تو اس کی وجہ راوی کے حافظہ کی کمزوری بھی ہو سکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بعض صفات کو لفظی تغیر دیکر مکرر بیان کرنے سے تعداد میں فرق آگیا ہو اور یہ بھی راوی حدیث کے عدم ضبط کا نتیجہ ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں