التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

بخل

وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور ان کو راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سناؤ

اس کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد ہے : الزین یکنزون الذھب والفضۃ ولا ینفقونھا فی سبیل اللہ فبشرھم بعذاب الیم: وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور ان کو راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سناؤ۔

دوسرے مقام پر ارشاد ہے : لاتحسبن الذین یبخلون بما اتاھم اللہ من فضلہ ہو خیرا لھم بل ہو شر لھم سیطوقون ما بخلو بہ یوم القیامۃ یعنی وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اس مال کا جو اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دیا ہے یہ نہ خیال کرو کہ اس میں ان کے لئے کوئی خوبی ہے  بلکہ یہ تو الٹا ان کے لئے نقصان دو ہے کیونکہ جس کا انہوں نے بخل کیا قیامت کے روز اس کا انہیں طوق پہنایا جائے گا تیسرے مقام پر ارشاد ہے و من یوق شع نفسہ فاولئک ھم المفلحون جو نفس کے بخل سے محفوظ رہا پس ایسے لوگ ہی کامیاب ہوں گے ۔

حضرت رسالتمابؐ نے ارشاد فرمایا کسی مسلمان میں بخل اور بد اخلاقی دونو جمع ہو ہی نہیں سکتے آپ نے فرمایا ایمان اور بخل ایک آدمی میں قطعاً جمع نہیں ہو سکتے آپ نے فرمایا بخل سے بچوں کیوں کہ بہت سوں کو اس نے تباہ کیا ہے یہ بخل جھوٹ کا حکم دیتا ہے پس لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور بخل ظلم کا حکم دیتا ہے تو وہ ظلم کرتے ہیں اور بخل قطع رحمی کا حکم دیتا ہے تو وہ قطع رحمی کرتے ہیں ۔

حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایا کہ ظالم بعض اوقات توبہ کر لیا کرتا ہے اور لوگوں کے حقوق بھی واپس کر دیتا ہے لیکن بخیل جب بخل کرتا ہے تو زکواۃ، صدقات ، صلہ رحمی، مہمان نواوزی ، راہ خدا میں خرچ اور جملہ خیرات کے دروازے بند کر دیتا ہے اس لئے جنت میں بخیل کا داخلہ ہی حرام ہے یعنی بخیل ظالم سے بھی برا ہے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا تین درجات ہیں تین کفارے ہیں تین مہلکات ہیں اور تین نجات دینے والی چیزیں ہیں وہ تین جو درجات ہیں فانشاء السلام و اطعام الطعام والصلوۃ بالیل والناس نیام یعنی سلام کو عام کرنا ، مہمان نوازی اور نماز شب جبکہ لوگ سوئے ہوئے ہوں اور وہ تین جو کفارے ہیں موسم سرما میں وضو کا مکمل کرنا اور دن رات میں تماز کے لئے چل کر جانا اور نماز جماعت کی پابندی کرنا اور وہ تین جو مہلکات ہیں وہ یہ ہیں بخل کی اطاعت خواہش نفس کی تابعداری اور خود پسندی اور وہ تین جو نجات دہندہ ہیں وہ یہ ہیں اعلانیہ اور تنہائی میں خوف خدا دل میں رکھنا، خوش حالی اور فقر میں اعتدال پسندی اور ناراضگی و رضا مندی کی دنوں حالتوں میں کلمہ حق کہنا

ایک تبصرہ شائع کریں