التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

صفات مذمومہ کے اصول

صفات مذمومہ کے اصول

صفات  مذمومہ کے اصول

بروایت بحار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے نقل فرمایا کہ لوگوں سے جس قدر افعال مذمومہ سر زد ہوتے ہیں ان کی محرک (اصول) چار صفات ہیں حسد، حرص ، غضب ، شہوت ، اقول اس میں شک نہیں کہ انسان عالم شباب میں قدم رکھنے سے پہلے ان چاروں صفتوں میں حسب منشاء آزاد ہوتا ہے وہ جو چاہتا ہے اپنے چاہنے والوں سے منوانے کی کوشش کرتا ہے اور چاہنے والے اس کی ہر خواہش کو پورا کرنا اپنی محبت کا فریضہ سمجھتے ہیں وہ اپنے ہمشن بچوں کو حاسدانہ نگا سے دیکھتا ہے کیونکہ وہ برداشت نہیں کر سکتا کہ کوئی اچھی چیز کسی دوسرے پاس ہو جب عقل کی بدولت انسان مکلف ہوتا ہے تو یہ چاروں صفات بھی اپنے شباب پر ہوتی ہیں اور نفس انسانی کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لئے ہوئے جسم انسانی پر حکمرانی کرتی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں