التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

افراط وتقصیر

حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے منقول ہے صپ نے فرمایا ھلک فی رجلان محب غال ومبغض قال یعنی میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے یعنی...

حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  سے منقول ہے صپ نے فرمایا ھلک فی رجلان  محب غال ومبغض قال یعنی میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے یعنی اپنی عاقبت کوبرباد کریں گے ایک وہ جو محبت کے نشہ  میں آکر مجھے حد سے بڑھاتے ہوئے غلو کریں گے اور دوسرے وہ جو بغض کی اپٹی آنکھوں پر باندھ کر مجھے  اپنے حقیقی  مرتبے سے کمتر سمجھیں گے پس جن لوگوں نے محمد وآل محمد علیہ السلام  کی محبت میں حدود شریعت  کو پھاند کر ان کو اللہ کا شریک بنادیا وہ بھی ہلاک ہوئے اور جن لوگوں نے ان کو ہر حیثیت  سے اپنے جیسا مان کر ان کی خصوصیات  اور انکے کمالات ومعجزات وکرامات کاانکار کردیا وہ بھی ہلاک وبرباد ہوئے اور ایسے لوگ اگرچہ  اپنے تئیں شیعہ کہلواتے رہیں لیکن درحقیقت  وہ شیعہ نہیں بلکہ احادیث  کے مضامین ومفاہیم کی روشنی میں وہ دشمنان مُحمد وآل مُحمد  کے زمرہ میں شامل ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں