التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

دوزخ

دوزخ

دوزخ

جو لوگ اللہ کے نافرمان اور حقوق اللہ حقوق نفس اور حقوق النا س کے چور ہوں گے  اور دنیا میں انسانیت سوز حرکات کی بدولت تمدن انسانی  کے فساد کے موجبہوں گے انکےلئے دنیاوی رسوائیوں کے علاوہ اللہ نے دوزخ کا گھر تیار کیاہے جوان  کو بطور سزا ملے گا اور اس میں ہمیشہ انکو رہنا ہوگا اور اس میں شک نہیں کہ اگر لوگ خدا کی باز پرس اور سزائے جہنم کایقین کرلیں تو دنیا میں ان سے حرکات ناشائستہ  کا '''''''ہوہی نہیں سکتا  اسلئےہادیان دین نے جہاں لوگوں کو تعلیمات اسلامیہ سے انسانیت  کے صحیح  راستے  کادرس دیا ہے وہاں آخرت کی یقین دہانی اور جنت ونار پر ایمان کی ضرورت پر بہت زیادہ زور دیاہے اور قرآن مجید میں بھی اسی طرق عمل کی تبلیغ ہے

دوزخ کے سا ت طبقے  بیان کیے گئے  ہیں کہ ترتیب  وار ایک دوسرے سے سخت تر ہیں اور ان میں اعمال زشت کی بدولت کفار ومشرکین ومنافقین اور دشمنان آل محؐمد  معذبہ ہونگے  جس طرح طرح اہل جنت کےلئے ناز ونعمت کا انتظام ہوگا اس کے برعکس دوزخیوں کےلئے ہر قسم کے عذاب کابندوبست ہوگا کھانے کےلئے زقوم  اورپینےکےلئے غسلن  ہوگا اتشی طوق وزنجیر انکو پہنچائے جائیں گے اور دائمی طور پر جہنم میں جلتے رہیں گے نہ ان پر موت آئے گی اور نہ رہائی ملے گی اور تخفیف  ہوگی جب انکے چمڑے جل جائیں گے تو پھر اسی چمڑے  کو نیاکرکے  پہنایاجائے گا اور مجرم کو اپنے جرم کی سزادینا عین عدل ہے

ایک تبصرہ شائع کریں