التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

فکروتدبر

حضر ت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا اپنے دل کو فکر سے بیدار رکھو اور رات کو اپنے پہلوؤں سے الگ کر و یعنی عبادت پروردگار کےلئے رات سے بھی کچھ

فکروتدبر

حضر ت امیر المومنین علیہ السلام  نے فرمایا اپنے دل کو فکر سے بیدار  رکھو اور رات کو اپنے پہلوؤں  سے الگ کر و یعنی عبادت پروردگار کےلئے رات سے بھی کچھ وقت لکال کیاکرو اور اللہ کا خوف پیداکرو

حضرت امام محمد  باقر علیہ السلام  سے مروی ہے کہ خداوندکریم  چند مقامات  پر انسان کی تنہائی کو پسند  فرماتاہے اپنی جائز اور حلال  عورت سے تنہائی میں دل بہلانا  اکیلے بیٹھ کر فکر کرنا تنہائی میں عبرت حاصل کرنا اور الگ ہوکر نماز پڑھنا

 حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے اس روایت کے متعلق سوال کیاگیاتفکر  خیر من قیام لیلۃ یعنی ایک گھنٹہ کا تفکر  رات کی عبادت سےافضل ہے کہ اس تفکر سے کیامراد ہے ؟ آپ نے فرمایاکسی اجاڑ مقام  یابستی  سے گزرے تو سوچ لےکہ اسکے بسنے والے کہاگئے  بنانے والے کہاں گے اور اب خاموشی کیوں ہے آپ نے فرمایا اللہ کی معرفت اور اسی قدرت میں فکر کرنا بہت  بڑی عبادت ہے

 حضرت رسالتمآبؐ نے ایک سائل سے فرمایاکہ جب تمکسی کام کا ارادہ  کرو تو پہلے اس کے اندہام میں تدبرکرلیاکرو پس اگر اسکا انجام اچھا نظر آئے  تو وہ کام کر گزر ورنہ اسے چھوڑ دو

 حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  نے فرمای السان العاقل وراء قلبہ وقلب  الخر وراء لسانہ یعنی عقلمند کی زبان دل کے پیچھے  ہوتی ہے اور احمق کا دل زبان کے پیچھے ہوتاہے اور اس کا محاوراتی  ترجمہ یہ ہے کہ عقلمند سوچ کر بولتاہے  اور احمق بول کرسوچتاہے

ایک تبصرہ شائع کریں