التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

ہجرت

ہجرت

 ہجرت

تقریبا تیرہ برس مکہ میں اسلامی تبلیغ فرمائی اور حضرت ابوطالب نے پہلے اعلان رسالت سے لے کر  تادم زیست قدم قدم  پر لمحہ بہ لمحہ حضؐور  کی پشت پناہی اور نگہبانی کا فریضہ ادا فرمایا اور ان کی زندگی تک کسی قریشی کو حضور کی ایزارسائی کی جرات نہ ہوسکی  پس یہ وہ مومن کامل انسان  ہیں جن کے ایمان کی تجلیات نے حضؐور  رسالتمآب  کو دن بدن آگے  بڑھنے کی دعوت دی حتاّ کہ عرب بجائے خود دنیا کے گوشہ گوشہ میں اسلام کا جھنڈالہرانے لگا اور جس طرح مردوں میں سے حضرت ابوطالب نے حضؐور کی تبلیغات کےلئے مردانہ حیثیت  سے راستہ ہموار کیا اسی طرح عورتوں میں سے جناب خدیجہ  طاہرہ نے اپنی حیثیت سے اسلامی تبلیغ میں واضح کردار ادا فرمایا پس جہاں ابوطالب کا قوت بازو اور رعب ودبدبہ  صنا دید قریش  کو متاثر کرتاتھا  وہاں جناب خدیجہ کی زرودولت غریب طبقہ کی فاقہ شکنی اور تالیف قلبی کا موجب بن کر ان کو السامی تعلیمات سے وابستگی  پر آمادہ کرتی تھی پس یہ کہنابجا اور درست ہے کہ مکہ  میں شجرہ اسلام کی آبیاری حضرت ابوطالب اور جناب خدیجہ کی ہی موہون منت  ہے  جب ایک ہی سال میں ان دونو کا انتقال ہوا تو بحکم پروردگار آپ نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی مدینہ میں تقریبادس برس اسلامی تبلیغ میں مصروف رہے آپ کی زندگی کے تمام جہاد (وغزوات ) مدینہ میں ہی پیش آئے پس کل تئیس برس تقریبا اعلان نبوت  کے بعد زندہ رہے

ایک تبصرہ شائع کریں