التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

علت فاعلیہ

علت فاعلیہ

علت فاعلیہ

بلاشک وشبہ خداوندکریم تمام کائنات کا خالق واحد ہے اس بارے میں نہ وہکسی مدد وآلہ کا محتاج ہے نہ کسی تحریک وتشویق کا حاجتمند ہے اور نہ کسی صلاح ومشورہ  کی اس کو ضرورت ہے بے شک اپنے لطف خاص سے اس  نے محمدؐ وآل محمد علیہم السلام  کو نوازا اور کل کائات کو ان کی خاطر ہی خلق فرمایا چنانچہ  ارشاد ہوا لولاک لماخلقت  الافلاک  (اگر تو نہ ہوتا اے پیغمبر )  تو میں افلاک کو پیدا نہ کرتا تو چونکہ اس نے اپنے لطف خصوصی  کے پیش نظر اور اپنے اختیار ومشیت سے ہی ان کو باعث تخلیق کا ئنات  قرار دیا ہے لہذا باعث تخلیق ہونے کے پیش نظر مجاز اگر  ان پر علت فاعلی کا اطلاق کیاجائے جبکہ فاعل حقیقی  خود اسی کی ذات ہے اور اس میں اس کا کوئی بھی شریک نہیں تو اس کو کفر  یاشرک نہیں کہاجاسکتا جس طرح کا شتکار کو کہاجاتاہے کہ اس نے فلاں زمین سے اسقدر غلہ پیدا کیا یازمین کے متعلق کہاجاتاہے کہ اس زمین نے اس قدر غلہ پیداکیا ہے  حالانکہ درحقیقت پیداکرنے والا وہی ایک اللہ ہے جس کاکوئی شریک نہیں ہے بلکہ وہ تو فرماتاہے کاشتکار اور زارع بھی میں خود ہوں ء انتم        ام تحن الزارعون  کیاتم زراعت کرتے  ہو یا میں زراعت کرنے والا ہوں تو چونکہ کاشتکار کو ہاتھ پاؤں دل ودماغ اور جملہ قوتیں دینے والا اللہ ہے  اسی طرح زمین کو قوت نامیہ  عطاکرنا بھی اس کا فیض ہے لہذا اگر مجازغلہ  پیداکرنے یاغلہ اُگانے  کی نسبت آلہ ہونے کے اعتبار سے کاشتکار  کی طرف اور محل ومکان ہونے کے لحاظ سے زمین کی طرف دیجائے  تو نہکفر لازم آتا ہے اور نہ اس میں کوئی شرک ہے  اور شیخ مرحوم  نے اسی مثال  کےذریعے  سے متعدد مقامات  پر محمؐد وآل محمؐد کا مجاز اعلت  فاعلیہ ہونا بیان کیاہے

ایک تبصرہ شائع کریں