التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

علت مادیت

علت مادیت

علت مادیت

مجھے مؐحمد وآل مؐحؐد  علیہ السلام  کاکائنات  کےلئے علت مادیہ قرار دینا بھی پسند  نہیں ہے اس میں شک نہیں کہ خداوندکریم نے معلولات کو اپنی علل کا اور مسببات کو اپنے اسباب  کا مرہون منت قرار دیا ہے  لیکن اول مخلوق ہونے کی بناپر باقی تمام مخلوق کےلئے  انکو اصل واحد قرار  دینا  اور تمام نیک وبد طاہر  وجنس اورعلوی وسفلی مخلوق کےلئے ان کو مادہ قرار دینا جن میں ان   کی اپنی ذوات طاہرہ بھی داخل ہیں اور اُن  کےدشمن بھی داخل  ہیں اور اُن  کےدشمن بھی شامل ہیں کوئی اچھی تعبیر نہیں ہے اگر چہ بعض احادیث میں صراحت سے موجود ہے کہ ہمارے ہی نور سے عرش  وکرسی زمین وآسمان اور شمس وقمر وغیرہ کی تخلیق ہوئی ہے اور علت مادیہ قرار دینے والے  اس کی توجیہ بیان کرتے ہیں کہ جس طرح اللہ خیر کا خالق ہے اور شر اس کاعکس ہے جس طرح حیات کاخالق  ہے اور موت اس کا عکس ہے یعنی وہ ملکہ  کا خالق ہے اور عدم اس کا عکس  ہے جس طرح جسم مخلوق ہے اور سایہ  اس کا عکس ہے جو اس کولازم ہوتاہے پس طاہرونیک ونوری مخلوق اس کے عکس سے پیدا ہوئی بہر صورت اس قسم کے مسائل کو عوام الناس کے ذہن  سے کوئی مناسبت نہیں ہے

ایک تبصرہ شائع کریں