التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

جنت الخلد

خداوندکریم نے اپنے فضل وکرم سے اپنے اطاعت گذاروں کےلیے آخرت میں جنت کا انتظام فرمایاہے اور دنیاوی زندگی کی کامیابی کےلئے جنت کا تصور

خداوندکریم نے اپنے فضل وکرم سے اپنے اطاعت گذاروں کےلیے  آخرت میں جنت کا انتظام فرمایاہے اور دنیاوی زندگی کی کامیابی  کےلئے  جنت کا تصور ایک بہت بڑا محرک ہے اور اللہ نے اس جنت میں ہر قسم کی سہولت  وآرام  اورراحت وعیش کا سامان مہیافرمایاہے وہاں دکھ دردبیماری تکلیف نہ ہوگی حتاکہ موت بھی نہ ہوگی کھانے کی غذائیں  پینے کے مشروبات لذیز  ترین ہوں گے چنانچہ کھانے لئے ہر قسم کا میوہ تیار ہوگا اور پینے کےلئے پانی خالص  شہد شرات اور دودھ کی چار نہریں جاری ہوں گی جو کبھی بدذائقہ اور باسی نہ ہوں گی بلکہ تازہ ولذیز رہیں گی پھر تسکین کےلئے حوران جنت کا ساتھ ہوگا مکانات عالی شان ہوں گے حسد وکینہ بغض وعداوت وغیرہ کا نام ونشان تک نہ ہوگا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  سے منقول ہے کہ جنت کے آٹھ دروازے ہیں ایک دروازے سے نبی اور صدیق دوسرے دروازے  سے (سابق امتوں کے ) شہید اور صالح اور باقی پانچ  دروازوں سے ہمارے شیعہ اور محب  ہی داخل ہوںگے تفسیر انوار النجف کی متعدد جلدوں میں جنت اور اسکی نعمات درجات کو مفصل بیان کیا گیا ہے ضرورت مند حضرات ان کا مطالعہ فرماکر اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں  اور روایات میں ہے کہ جنت میں بوڑھاکوئی نہیں جائے گا جس کا مقصد یہ ہے کہ ہر انسان جوان ہوکر ہی جنت میں جائے گا اور وہاں جوان ہی رہے گا

ایک تبصرہ شائع کریں