التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

جوا بازی شطرنج

جوا بازی شطرنج
 جوا بازی شطرنج

چوپڑ اور تمام وہ کھلیں جن پر بازی لگائی جائے پس اس میں تاش بازی بھی شامل ہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اس کا فروخت کرنا اور اس کی قیمت کھانا حرام ہے اس سے کھیلنا شرک ہے کھیلنے والے پر سلام کہنا گناہ ہے اور یہ گناہ کبیرہ ہے اور اسمیں ہاتھ ڈالنے والا ایسا ہے جیسا کہ خنزیر کے گوشت میں ہاتھ ڈال رہا ہو اور اس کو دیکھنا ایسا ہے جس طرح کہ اپنی ماں کی شرمگاہ کی طرف دیکھ رہا ہو اور کھیلنے والوں پر سلام کرنا گناہ ہے اور ایسے لوگوں کی باز گشت جہنم ہے ۔ الخبر

جناب رسالتمابؐ سے دریافت کیا گیا کہ میسر (جوئے) سے کیا مراد ہے ؟ تو آپ نے فرمایا وہ کھیل جس پر بازی لگائی جائے حتا کہ گوٹیاں اور اخروٹ بھی اس میں شامل ہیں۔ روایت میں ہے کہ قریش اپنی بیویوں اور ماؤں کو داؤ پر کھ لیتے تھے اور اللہ نے اس سے ان کو منع فرمایا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے دریافت کیا گیا کہ اگر بچے جوا کھیلیں مثلاً اخروٹ بازی کریں تو کیا کیا جائے آپ نے فرمایا ان کے جیتے ہوئے پیسوں سے کھانا حرام ہے حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا ہر وہ فعل جو ذکر خدا سے روکے وہ لہو و لعب ہے اور اسمیں شامل ہونا گناہ ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں