التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

کافرکی موت

کافرکی موت

 کافرکی موت

روایت سابقہ میں ہے کہ جب کافر مرنے لگتاہے  تو حضرت علیؑ کہتے ہیں یارسوؐل  اللہ  یہ ہم اہل بیت سے بغض رکھتاتھا  اورحضرت رسوؐل خدا جبریل سے کہتے ہیں اور جبریل ملک الموت  سےکہہ کر اس کی موت کی سختی کی سفارش کرتاہے پس ملک الموت مرنے والے کی قریب آکر پوچھتاہے کہ کیاتو نے آزادی کاپروانہ اور امان مانہ  حاصل کرلیاہے یعنی عصمت کبریٰ کے ساتھ تونے تمسک پکڑا تھا ؟ تو وہ جواب میں کہتاہے کہ نہیں پس ملک اموت کہتاہے اے دشمن خدا تجھے  اللہ کےغضب عذاب اور آتش جہنم کی بشارت ہوکیونکہ تجھے جس چیز کا ڈر تھا اب تو اس میں گرفتار ہوچکاہے پس اس کی روح کو سختی  سے قبض کرتاہے پھر تین سوشیاطین  اس کے منہ پر تھوکتے ہیں اور جب قبر میں رکھاجاتاہے تو اس کی طرف دوزخ کا دروازہ کھول دیا جاتاہے کہ اس کی بدبو اور گرمی سے قبر پر ہوجاتی ہے  الخیر ملخصا

ایک تبصرہ شائع کریں