التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

کوثر

کوثر

کوثر

حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایا جو شخص میرے خوض پر ایمان نہیں رکھتا خدا اسکو اس سےسیراب نہ کرے آپ نے فرمایا تم لوگ حوض کوثر پر میرے پاس پہنچوگے  جس کی چوڑائی شام سےیمن تک  کےبرابر ہے  اور اس پر پیالے ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے اسکا پانی دودھ  سےسفید تر اور شہد سے شیریں  تر ہوگا اس کی زمین زمرد ویاقوت کی ہوگی اور اس کا گھاس مسک اذفر  ہوگا  اس سےپینے والا پھر  کبھی پیاس محسوس نہکرے گا اور میرے رب کی طرف سے یہ شرط ہے کہ اس  سے صرف وہ لوگ پیئں گے  جن کے دل پاک نیت صاف اور میرے وصی کے تابع فرمان ہوں گے اورایسےلوگ جو اس کےشیعہ نہ ہوں اس حوض سےدور بھگادیئے  جائیں گے حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام سے منقول ہے کہ میں حضرت رسوؐل خدا  اور اپنی عترت کے ہمراہ حوض پر ہوں گا پس جو ہمارا بننا چاہے اس کےلئے ضروری ہے کہ عقیدہ وعمل میں ہماری پیروی  کرے ہمارےلئے اور ہمارے دوستوں کےلئے  حق شفاعت ہے پس ہم حوض سےاپنے دشمنوں کو ہٹائیں گے اور دوستوں کو پلائیں گے وہحوض ہر وقت پررہے گاکیونکہ اس میں تسنیم اور معین کی دونہریں گرتی ہیں  اور اس کےکناروں پر زعفران کی بہار ہوگی اور اسی خوض کانام ہی کوثر  ہے اور رسالتمآبؐ سے ایک مشہور حدیث منقول ہے کہ خدا نےکوثر مجھے عطا فرمایاہے اور اسکا ساقی علؑی ہوگا

 اسی بناء  پر حضرت علیؑ  کو ساقی کوثر کا لقب حاصل ہے

ایک تبصرہ شائع کریں