التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

ملائکہ

قرآن اور نبوی فرمانکی رو سے ملائکہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے جنکی تعداد روایات میں جن وانس سے زیادہ ہے یہ روحانی مخلوق ہیں ۔۔۔

قرآن  اور نبوی فرمانکی رو سے ملائکہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے جنکی تعداد روایات میں  جن وانس سے زیادہ ہے یہ روحانی مخلوق  ہیں اور انکی غذا تسبیح وتقدیس پروردگار ؛؛وہ معصوم ہیں اور ان سے کسی قسم کی نافرمانی سرزد نہیں ہوتی ان میں سے چار فرشتے جبرئیل میکائیل اسرافیل اور عزائیل تمام فرشتوں کے سردار ہیں اور حضرت جبرئیل  تمام ملائکہ کےسردار ہیں جو انبیا کی طرف وحی لانے پر مامور ہیں

شیعہ عقیدہ کی رو سے انبیا  ملائکہ سے افضل ہیں چنانچہ تمام  ملائکہ کا حضرت آدم  کے سامنے جھک جان ااس امر کی دلیل ہے اور حضرت خاتم الانبیاء تمام انبیاء وملائکہ  وارواح سے افضل ہیں حضرت علی علیہ السلام  پیغمبر آخرالزمان کے صحیح قائم مقام اور جانشین ہونے کی حیثیت سے نیز مصداق انفسنا ہونے کے اعتبار سے حضرت محمد مصطفؐے  کے علاوہ خدا کی ساری مخلوق سے افضل وبرتر ہیں خواہ وہ انبیا ء  ہوں یاملائکہ اور حضرت مہدی علیہ السلام  جب ظہور فرمائیں گے  تو حضرت عیسیٰ  علیہ السلام  کا انکے پیچھے نماز  اداکرنا اس امر کی دلیل بین  ہے کہ خاتم الانبیاء کے جانشین سابق انبیاء   سے افضل ہیں بلکہ ان پر حق حکومت رکھتے ہیں اور جب انبیاء سے افضل ہیں تو ملائکہ سے انکا فضل ہوتا خود بخود واضح ہے۔

x

ایک تبصرہ شائع کریں