التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

مقام اعراف

مقام اعراف

 مقام اعراف

جنت اور دوزخ کےدرمیان ایک مقام ہوگا جس کو اعراف کہاگیاہے  احادیث میں وارد ہے کہجن لوگوں کی نیکیاں اور برائیاں برابر برابر ہوں گی تو انکو مقام اعراف میں رکھاجائےگا پس  وہجنت میں استحقاق  کی بناء پر نہ جاسکیں  گے البتہ رحمت وفضل پروردگار کے ماتحت جنت میں داخلے کی آس لگائے بیٹھے ہوں گے اور کہتے ہیں نوشیرواں عال اور حاتم طائی کو جنت نہ ملے گی  لیکن اول الذکر عدالت کی بناء پر  اور ثانئی سخاوت کی وجہ سےدوزخ میں بھی نہ ڈالا جائیگا  پس وہ اعراف میں ہوں گے (خداوندکریم حقیقت کو بہتر جانتاہے ) مروی ہے کہ اعراف کے مقام پر آئمہ آل محمؐد کھڑے ہوں گے  اور اپنے دوستوں کی سفارش کرکے  ان کو جنت میں داخل کریں گے  علی الاعرف رجال الایہ  ان موضوعات میں سے اکثر کی تفصیلات اتفسیر انوار النجف کی مجلدات  میں حسب مواقع  بیان کی گئی ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں