التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

معجزات ، معراج، قرآن

معجزات ، معراج، قرآن

معجزات

تمام انبیاء کے مجموعی معجزات آپ سے منظر عام پر ظاہر  ہوئے اور آپ کے معجزات میں سے اہم  ترین معجرے دو ہیں ایک معراج اور دوسرا قرآن مجید

معراج

بعض لوگ معراج روحانی کے قائل ہیں لیکن شیعہ  عقیدہ یہ ہے کہ آپ  بنفس نفیس اس جسم عنصری کےساتھ اور جسمانی لوازمات کے ساتھ مکہ سے روانہ ہوکر بیت المقدس ہوتے ہوئے عالم بالا کی طرف تشریف لے گئے  اور آسمانوں کو طے کرکے کرسی وعرش سے بڑھ کر حجابات وسراوقات کی منازل سے گذر کر پہلے براق پرپھر  رفرف  پر سوار ہوکر مقام قاب قوسین تک پہنچے اور خداوندکریم نے حضرت عؑلی  کےلہجہ میں آپ سے گفتگوفرمائی

قرآن مجید

گذشتہ تمام انبیاء پر نال ہونے والے صحیفے اور کتابوں پر ایمان لاتاضروری  ہے مشہور کتابیں چار ہیں  1 تورات حضرت موسیٰ پر  نازل ہوئی  2 زبور حضرت داود پر نازل ہوئی  3 انجیل حضرت عیسیٰ پرنازل ہوئی  4قرآن مجید حضرت سلطان الانبیاء پر اُترا جس طرح نبیوں میں حضرت محمد مصطفی سب سے آخر میں ائے اور سب سے افضل تھے اسی طرح انکی کتاب قرآن مجید سبکتابوں سے افضل واشرف  ہے انکا دین سب دینوں سے برتو ہے  اور ان کی امت سب امتوں سے افضل ہے

گذشتہ انبیاء  کے معجزے ایک وقت محدود تک تھے اور قرآن مجید حضؐور  کا وہ معجزہے  جو تاقیامت  زندہ ہے شیعہ کا ایمان قرآن مجید پر ہے کہ نہ اس میں کمی ہے اور بیشی البتہ شیعہ قرآن  کی ہر تفسیر پر ایمان نہیں رکھتے  بلکہ اس تفسیر پر ایمان رکھتے ہیں جو اہلبیت  سے منقول ہو اور قرآن مجید کے متعلق شیعہ نظریات ہماری کتاب مقدمہ  تفسیر انوار النجف میں مفصل مذکور ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں