التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نبوت

نبوت

نبوت

جب انسان عقل کی دنیا میں قدم رکھتاہے اور اسے یقین کامل ہوجاتاہے  کہ میرا اور سارے جہان کا خالق ایک اللہ ہے جسکی قدرت کاملہ اور حکمت شامہ  نیز جس کی تنظیم محکم اور تدبیر متقن کا یہ سارا جہان شاہد بین  ہے اور یہ بھی یقین ہو جاتاہے کہ اس پوری کائنات میں وجود انسانی تخلیق پروردگار کا عظٰم شاہکار ہے اور انسان کی عظمت وکرامت صرف زبانی دعوی نہیٰں بلکہ ان ذمہ داریوں کا تعلق ان حقوق سے ہے جو انسان پر عائد ہوتے ہیں یعنی حقوق النفس حقوق  اللہ  اور حقوق الناس

عقل انسانی چونکہ عرصہ دراز سے قوائے شہوانیہ ووغضبیہ  کےزبر  اثر رہ کر اور نفس امارہ کے ماتحت دب کر اپنے اوپر عائد شدہ مخصوص فرائض سے غافل اور مستقل رہتی ہے بلکہ بعض اوقات اپنے صحیح  نظریات کو بھی نظر اندار کرچکی ہوتی ہے اس لئے اپنی ذمہ داریوں کو ؛؛؛نہیں کرسکتی پس افواج  جہالت پر غلبہ حاصل کرنےاور انسان کی صحیح  رہنمائی کرنے کےلئے خدائی نمائندوں  سے ہدایات حاصل کرنے کی محتاج ہے

پس  نبوت خداوندکریم کی جانب سے نمائیدگی اور رہبری کے فرئض انجام دیئے؛؛؛؛ہے  اور جو ذوات طاہرہ اس عہدہ  جلیلہ پر فائز ہوں انکو انبیاء  جس کی واحد نبی ہے کہاجاتاہے  پس نبی اس انسان کامل کا نام ہے جو خداوندکریمکیجانب سےہدایت خلق کے لئے نامزدہو  اور اس کے لئے چند شرائط  یاعلائم  ہیں

    1  اللہ کی طرف سے عہدہ نبوت کا دعوی رکھتاہو

    2اپنی نبوت کےلئے ٹھوس اور ناقابل تردید  براہین اپنے                 پاس رکھتاہو

    3  اپنی نبوت کے اثبات کےلئے امت کے طلب کرنے پر معجزہ دکھاسکتاہوں

  4علم میں تمام اہل زمان سے برترہو

  5 زندگی کے کسی حصہ میں کسی قسم کا گناہ نہ کرتا ہو نہ صغیرہ نہ کبیرہ  یعنی معصوم ہو

  6  امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی ادائیگی  کےلئے  صاحب جرات ہو

7  اپنے واضح بیان  اور دلیل وبرہان کے ذریعے سے لوگوں کو مسائل شرعیہ بوری طرح سمجھاسکتاہو

1            طمع ولانچ  اور جاہ طلبی سے بے نیاز ہو حتاکہ کوئی طاقت اسکو اپنے مشن سے ہٹاسکے

2            جس چیز کا حکم دے اس کا خود پوری طرح پابند ہواور جس سے ہو اور جس سے روکے اس سے خود رکنے والا ہو

3              سلاست بیانی اور روائی کلام  میں اپنی مثال آپ ہو

4            خوش اخلاق ہو سخت مزاج اکھڑا اور تند طبع نہ ہو

5             بردبار  حلیم ومتین ہو چھرچھراپن  اور جلد بازی اپنے اندر نہ رکھتاہو

6            باوقار ہو اور خاندانی عظمت کا حامل ہو تاکہ اس بات کو آسانی سے ٹھکرایا نہ جاسکتاہوں

7             اپنے زمانے کا اخلاق وکردار  اور قوم خاندان بلکہ جملہ صفات جمیلہ میں ممتاز ترین انسان ہو

ایک تبصرہ شائع کریں